راولپنڈی مری روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر،راولاکوٹ کی دو لڑکیاں جاں بحق
جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی شناخت خنثہ خالد اور ثنا سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔ خنثہ کا تعلق کھڑک جبکہ ثنا کا تعلق چھوٹا گلہ، رقبہ میرا سے بتایا گیا ہے۔
راولپنڈی مری روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر،راولاکوٹ کی دو لڑکیاں جاں بحق
راولپنڈی: مری روڈ پر رحمان آباد کے مقام پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والی دو نوجوان لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ آج صبح تقریباً 5 بجے نادرا اور پاسپورٹ آفس کی عمارت کے سامنے پیش آیا، جہاں دونوں لڑکیاں سڑک عبور کر رہی تھیں کہ اس دوران تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔
جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی شناخت خنثہ خالد اور ثنا سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔ خنثہ کا تعلق کھڑک جبکہ ثنا کا تعلق چھوٹا گلہ، رقبہ میرا سے بتایا گیا ہے۔
حادثے کے بعد دونوں لڑکیوں کی میتیں ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کی گئیں، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا۔