اردا گولر کا یادگار گول، پاکستان میں لوگ دیوانے ہوگئے

شکست کے باوجود اردا گولر کا شاندار گول میچ کا نمایاں لمحہ رہا۔ ترکیہ کی ٹیم اب 15 نومبر کو اپنے اگلے مقابلے میں فرانس کا سامنا کرے گی۔

November 13, 2026 · اسپورٹس
اردا گولر کا یادگار گول، پاکستان میں لوگ دیوانے ہوگئے

اردا گولر کا یادگار گول، پاکستان میں لوگ دیوانے ہوگئے

ترکیہ کے نوجوان فٹ بال اسٹار اور ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کے کھلاڑی اردا گولر نے بیلجیئم کے خلاف ایک شاندار اور ناقابلِ یقین گول اسکور کر کے پاکستان بھر کے فٹ بال شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔ اس یادگار گول کے بعد نہ صرف اسٹیڈیم میں موجود تماشائی جھوم اٹھے بلکہ پاکستان میں بھی سوشل میڈیا پر اردا گولر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے نوجوان فٹ بال اسٹار اور ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کے کھلاڑی اردا گولر نے بیلجیئم کے خلاف تقریباً 30 گز کے فاصلے سے شاندار فری کک گول کرکے شائقینِ فٹ بال کو حیران کر دیا۔

یوئیفا نیشنز لیگ کے گروپ اے ون کے مقابلے میں ترکیہ اور بیلجیئم کی ٹیمیں 12 نومبر کو آمنے سامنے آئیں۔ میچ کے 20ویں منٹ میں اردا گولر نے فری کک پر گیند کو خوبصورت انداز میں کک لگائی، جو دفاعی دیوار کے اوپر سے گھومتی ہوئی سیدھی گول کے اوپری کونے میں جا پہنچی۔ بیلجیئم کے گول کیپر سینے لیمینز اس شاندار شاٹ کو روکنے میں ناکام رہے۔

اردا گولر کے اس گول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے۔ پاکستان سمیت مختلف ممالک کے فٹ بال شائقین ان کی مہارت کو سراہ رہے ہیں، جبکہ بعض صارفین نے اس گول کا موازنہ لیونل میسی کے یادگار فری کک گولز سے بھی کیا ہے۔

تاہم ترکیہ کی ٹیم برتری برقرار نہ رکھ سکی۔ بیلجیئم نے سات منٹ کے اندر کیون ڈی بروئن اور چارلس ڈی کیٹیلیرے کے گولز کی بدولت مقابلے میں واپسی کی اور میچ 2-1 سے اپنے نام کر لیا۔

شکست کے باوجود اردا گولر کا شاندار گول میچ کا نمایاں لمحہ رہا۔ ترکیہ کی ٹیم اب 15 نومبر کو اپنے اگلے مقابلے میں فرانس کا سامنا کرے گی۔