ایرانی فوج کا کوہستک کے علاقے میں امریکی ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ
ڈرون کو بحریہ کے نئے دفاعی نظام کے کامیاب مداخلت اور فائرنگ سے مار گرایا گیا ، رپورٹ
November 13, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
تہران: ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آج کوہستک کے علاقے میں ایک امریکی ایم کیو-1 ڈرون کو ’مار گرایا‘ ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے رپورٹ کیا کہ ڈرون کو بحریہ کے نئے دفاعی نظام کے کامیاب مداخلت اور فائرنگ سے مار گرایا گیا۔
ارنا نے تصاویر بھی شائع کیں اور کہا کہ یہ تصاویر گرائے گئے ڈرون کی ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ابھی تک اس دعوے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔