وزیراعظم شہباز شریف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد

یہ اعزاز مسلح افواج کے ان تمام بہادر مردوں اور خواتین کا بھی ہے جو اپنی جرأت، لگن اور قربانیوں سے وطن کا دفاع کرتے ہیں۔

November 24, 2026 · اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل کیے جانے پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ دوستی کا بھی عکاس ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت، ملکی دفاع کے لیے ان کا عزم، امن کے فروغ میں کردار اور عالمی سطح پر پاکستان کا مقام بہتر بنانے کی کوششیں اس اعزاز کو ان کے لیے موزوں بناتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ اعزاز مسلح افواج کے ان تمام بہادر مردوں اور خواتین کا بھی ہے جو اپنی جرأت، لگن اور قربانیوں سے وطن کا دفاع کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی عوام کی ثابت قدمی اور مسلح افواج کے لیے ان کی حمایت کو بھی ملک کی بڑی طاقت قرار دیا۔

شہباز شریف نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو برکت عطا فرمائے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اجتماعی کوششوں میں رہنمائی فرمائے۔