جنوبی وزیرستان میں 13 سال سے غیر فعال طبی مرکز بحال

اہم پیش رفت، پی ٹی آئی دور میں مرکز غیر فعال رہا، عوام کو سہولیات ملنے لگیں

November 25, 2026 · ہیلتھ

سکرین گریب

 

جنوبی وزیرستان میں 13 سال  سے غیر فعال طبی مرکز کو بحال کر دیا گیا ہے۔ سرکاری دستاویزات اور رپورٹس کے مطابق، تحریک انصاف کے پورے دورِ اقتدار میں یہ طبی مرکز غیر فعال رہا تھا جس کی وجہ سے مقامی مریض بنیادی طبی سہولیات سے بھی محروم چلے آ رہے تھے۔

پی ٹی آئی کے  طویل دورِ حکومت میں طبی مرکز کے اندر ڈاکٹروں کی مستقل عدم موجودگی اور ادویات کی شدید قلت کے باعث مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ گورنر راج کے نفاذ کے فوری بعد اس طبی مرکز میں ڈاکٹروں کی بروقت حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے، ادویات کی فراہمی بھی بہتر کر دی گئی ہے۔

اس بحالی کے نتیجے میں اب مرکز میں مریضوں کو بروقت علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جس سے پسماندہ علاقے کی بڑی آبادی براہِ راست مستفید ہو رہی ہے۔

حکام کا کہناہے کہ گورنرراج کے بعد طبی مرکز کی بحالی صحت کے نظام میں بہتری اورعوام کو بہتر علاج کی فراہمی کا واضح ثبوت ہے۔