سابق وزیراعظم کوصاحبزادی سمیت گرفتار کرنےکیلئےنیب کی حکمت عملی تیار

راولپنڈی:ایون فیلڈ میں‌سزا پانے والےمسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اورسابق وزیر اعطم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب نے حکمت عملی تیار کر لی،نیب کے مطابق ہنگامی صورت حال اور سیکیورٹی کے پیش نظربکتربند گاڑی کا استعمال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنمائوں کو گرفتار کرنے کیلئےچھ سےسات نیب اہلکاروں پر مشتمل نیب کی دو ٹیمیں اسلام آباد،دو لاہورایئرپورٹ پرتعینات ہونگی،اس ضمن میں پولیس کی مدد بھی لی جائے گی،نیب ٹیم میں ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹرعہدے کے افسران شامل ہوں گے ۔ نیب کی تیار کردہ حکمت عملی کے مطابق نوازشریف کےلاہورایئرپورٹ پر لینڈ ہونے پر انھیں اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا۔