شمالی وزیرستان۔2 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیر ستان کے علاقے بویا میں کارروائی کےدوران 2 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک ک ردیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک ہونے والے  دونوں دہشتگردوں کاتعلق کالعدم ٹی ٹی پی سےتھا، آپریشن 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب کیاگیا، ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈررشیدعرف جابراورعبدالسلام عرف چمٹوشامل ہیں ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق  ہلاک دہشتگردوں سےاسلحہ اورگولہ بارودبھی برآمد ہوا، دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔