انکم ٹیکس آڈٹ: 16 مئی کواداکارہ صبا قمر کی طلبی

فیڈرل بورڈ آف (ایف بی آر) نے 16 مئی کو اداکارہ و ماڈل صبا قمر کو طلب کرلیا۔اداکارہ کو انکم ٹیکس آڈٹ کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صباقمر کا سال 2014 سے 2015 تک کے انکم ٹیکس کا آڈٹ ہونا ہے ۔ اس حوالے سے انہیں 16 مئی بدھ کے روز طلب کیا گیاہے اور پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے صبا قمر کی تمام سفری معلومات ایف آئی اے سے طلب کر لئے ہیں اور یہ تمام تفصیلات ملنے کے بعد چھان بین کی جائے گی۔ ذرائع کے بقول ایف بی آر نے کراچی اور لاہور کے دیگر فنکاروں کی بھی فہرست تیار کرلی ہے جنہیں جلد ہی نوٹسز بھجوائے جائیں گے۔