پاکستان امریکا تعلقات میں تلخی آتی جارہی ہے: شیری رحمان

اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں تلخی آتی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے امریکہ کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں پر عائد پابندیوں کے حوالےسے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن میں ہمارے سفارتکاروں کی نقل و حرکت 25 کلو میٹر تک محدود کردی گئی ۔ سنا ہے جواباً پاکستان بھی ایسا کرنے والا ہے، اس طرح پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مزید تلخی بڑھے گی بہتری نہیں آئےگی۔ شیر ی رحمان نے مزید کہا کہ بجٹ کے لئے راتوں رات وزیر بن جاتے ہیں۔ وزیر خارجہ کیوں نہیں بنایا جارہا؟ جلد از جلد وزیر خارجہ تعینات کیا جائے۔