تحقیقات میں 141 پائلٹس کے لائسنسز کو جعلی قرار دے دیا گیا۔فائل فوٹو
تحقیقات میں 141 پائلٹس کے لائسنسز کو جعلی قرار دے دیا گیا۔فائل فوٹو

پی آئی اےطیاروں کی دم پرمارخور کے اسٹیکرچسپاں

 

کراچی : حکومت کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا، پی آئی اے کے طیارے کی دُم سے قومی پرچم ہٹا کر مارخور کا ایک اسٹیکر لگا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مالی خسارے سے دوچار قومی ایئرلائن نے جہازوں کی دم پر سے قومی پرچم کا نشان ہٹا کر 50 ہزار ڈالر مالیت کا مارخور کا اسٹیکر پیسٹ کردیا۔صرف ایک جہاز کی دُم پر مارخور پینٹ کرنے سے پی آئی اے کے ایک طیارے پر 50ہزار ڈالر کے اخراجات آئے ہیں جبکہ ڈیزائنر کو ڈیزائن بنانے کی مد میں پی آئی اے نے 3 کروڑ پچاس لاکھ روپے بھی ادا کئے ہیں۔بیرون ملک سے آئی ہوئی ٹیم پی آئی اے کے طیاروں کی دم پر مارخور کا اسٹیکر پیسٹ کر رہی ہے، اس غیر ملکی ٹیم کو بھی پی آئی اے لاکھوں روپے کی ادائیگیاں کرنا پڑیں گی۔