بانی متحدہ سے منسوب مقامات کے نام تبدیل کرنے کی ہدایت

کراچی: چیف سیکرٹری سندھ نے سرکاری محکموں کو خط لکھ کر ہنگامی بنیادوں پر بانی ایم کیو ایم اور ان کے اہلخانہ سے منسوب سرکاری مقامات کے نام جلد از جلد تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق بانی ایم کیوایم اور ان کے اہلخانہ سے منسوب سرکاری عمارتوں کے نام تبدیل نہ کرنے پر چیف سیکرٹری سندھ نے محکمہ بلدیات، محکمہ تعلیم، کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا اور موقف اختیار کیا کہ ہنگامی بنیادوں پربانی ایم کیوایم اور ان کے اہلخانہ سے منسوب سرکاری مقامات سے نام ہٹائے جائیں۔