نواز شریف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب

میر پوـر:مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہاکہ اللہ نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ہے،بھارت آج افغانستان میں بیٹھ کرپاکستان کیخلاف سازشیں کررہا ہے، اگر اس نے پا کستان کومیلی آنکھ سے د یکھا تو فوج، عوام اسکی آنکھیں نوچ لیں گے۔انہوںنے کہاکہ ایک اخبار نے کل نواز شریف کا انٹرویو توڑ مروڑ کر پیش کیا ، کیا نواز شریف اس طرح کی بات کرسکتے ہیں،جس ملک کے شہریوں ،سیاستدانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں قربان کی ہوں کیاوہ کسی نان سٹیٹ ایکٹرز کوسپورٹ کریں گے؟یقینا نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق صدر آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بنایااور کہاکہ زرداری صاحب کوسندھ میں حکومت کرتے10سال ہوگئے،دل پرہاتھ رکھ کر بتائیں کتنوں کو یہاں سستی کھادملی؟پنجاب میں چھوٹے کسانوں کو بلاسود قرضے دیے ہیں،کیا آپ کو ملے ہیں؟سندھ میں کتنے دانش سکول بنے ؟ ہم نے درجنوں دانش سکول پنجاب میں بنائے ہیں جوکراچی کے گرائمرسکول کے برابر ہے جہاں طلباکو مفت کھانا ملتا ہے، کھیل کود کے میدان ہیں۔