جوکام بھارت نہ کر سکا وہ اب نواز شریف کررہےہیں۔چوہدری سرور

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور نے کہا کہ قومی اداروں کے بعد ملک کیخلاف اب میاں نواز شریف کھل کر سامنے آگیا ہے، پاکستان کو بد نام کرنے میں جو کام بھارت نہ کر سکا وہ نواز شریف کر رہا ہے۔چوہدری محمد سرور کا کہناتھاکہ قوم نواز شریف سے پوچھتی ہے کہ کس کے اشارے پر یہ ملک دشمنی کر رہے ہیں؟ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے نواز شریف کا بیانیہ لمحہ فکریہ ہے۔2018 ء کے انتخابات میں عوام کو دیکھنا ہو گا ملک دشمنوں کو ووٹ دینا ہے یا ملک کے ہمدردوں کو ووٹ دینا ہے ۔