فاروق ستار نے اقتدار بہادرآباد کے حوالے کردیا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہاکہ وہ اقتدار بہادر آباد کے ساتھیوں کے حوالے کرتے ہیں۔انہیں کنوینر شپ خیرات میں نہیں چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن میں کوئی مسئلہ ہوگیا تو سارا ملبہ میرے اوپر گرے گا۔فاروق ستار نے کہا کہ مہاجر یکجہتی و اتحاد کے لیے بغیر لالچ بہادرآباد گیا، مسئلہ عمل داری، عزت و احترام اور فیصلوں کے اختیارات کا تھاانہوںنے کہاکہ ایسا کس نام کا سربراہ جس کو کسی چیز کا اختیار نہ ہو، میں ایم کیو ایم پاکستان کا کارکن بن کر کام کروں گا۔فاروق ستار نے کہا کہ بہادر آباد کے دوست الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو لڑلیں، میں کارکن کی حیثیت سےکام کروں گا۔سابق وزیراعظم کے بیان سے متعلق بات کرتےہوئے فاروق ستار نے کہا کہ نواز شریف کا بیان ملک دشمنی کے مترادف اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو کمزور اور غیرمستحکم کرنے کی سازش کی۔