Pakistan's former prime minister Nawaz Sharif speaks during a news conference in Islamabad, Pakistan September 26, 2017. REUTERS/Faisal Mahmood

لاہور ہائیکورٹ میں نواز کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف غداری کامقدمہ درج کرانے کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست کردی گئی ہے۔ درخواست عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور نے دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف نے پاکستان اورقومی سلامتی اداروں کوبدنام کیا،سابق وزیراعظم کابیان ملک سے غداری کے مترادف ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ نوازشریف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کاحکم جاری کرے۔واضح رہے کہ ایک انگریزی اخبارکو انٹرویو میں سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نوازشریف نےکہا تھا کہ سرحد پارجا کر150 لوگوں کو قتل کردینا قابل قبول نہیں، عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں جنھیں غیرریاستی عناصر کہا جاتا ہے، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انھیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کردیں۔