نواز کا متنازع بیان :وزیراعظم کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اب سے کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس کریں گے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پریس کانفرنس کے دوران قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران ہونے والے فیصلوں سے متعلق بات کریں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کے متنازع بیان پر پاک فوج کی تجویز پر بلائے جانے والے اجلاس کی صدارت کی تھی جس کے بعد انہوں نے نواز شریف سے ملاقات بھی کی۔وزیراعظم نے حکمراں جماعت کے قائد کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔