عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کی تصویر سوشل میڈیاپر وائرل

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کی تصویر سوشل میڈیاپر وائرل ہو گئی ہے۔شادی کے بعد عمران خان کے ہمراہ بشریٰ بی بی کی یہ پہلی آفیشل تصویر ہے۔اس تصویر میں عمران خان اور بشریٰ بی بی اپنے گھر کے لان میں بیٹھے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ بشریٰ بی بی کی دوست بھی موجود ہیں، اس تصویر کو سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے اپنی روحانی پیشوا بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی ، بشریٰ بی بی کی عمران خان سے شادی پرانہیں سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔