مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 249 ارب روپے ہوگئی
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 249 ارب روپے ہوگئی

نوازشریف کے بیان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

کراچی:سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ہوئی ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں مندی کا رجحان متنازع بیان کے بعد طلب کئے گئے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد بھی جاری رہا اور 100 انڈیکس ایک ہزار 96 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 499 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مجموعی طورمارکیٹ میں 17 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 7 ارب 13 کروڑ روپے رہی۔کُل 337 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے صرف 35 کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، شدید مندی کے باعث 291 کمپنیوں کے شیئرز کی قدر میں کمی جبکہ 11 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروباری حجم کے لحاظ سے کمرشل بینکس کا شعبہ نمایاں رہا جس میں 2 کروڑ 3 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔