رواں سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب 38 ہزار198 روپےمقرر

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور اور اسٹیٹ بینک نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ وزارت مذہبی امور نے زکوٰة کٹوتی کے لیے نصاب 39 ہزار198 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم رمضان کو تمام بینک سیونگ اکاؤنٹ سے زکوٰة کٹوتی کریں گے، رواں سال سیونگ اکاؤنٹس سے 39198 روپے یا اس سے زائد رقم پر 2.5 فیصد کی شرح سے زکوٰة کاٹی جائے گی۔ اسٹیٹ یینک کے مطابق زکوٰة صرف سیونگ اکاؤنٹس سے ہی منہا کی جائے گی، کرنٹ اکاؤنٹ اور غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس سے زکوٰة کی رقم مہنا نہیں ہوگی۔