بنگلا دیش میں خیرات کی تقسیم کے موقع پر بھگدڑ -10 افراد ہلاک

 

چٹاگانگ :بنگلا دیش میں خیرات کی تقسیم کے موقع پر بھگدڑ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش میں ایک مقامی تاجرکی جانب سے خیرات کی تقسیم کے موقع پر بھگدڑ مچ جانے سے 10افراد ہلاک جبکہ 51 زخمی ہو گئے۔ واقعہ چٹاگانگ شہر کے ایک نواحی گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب ماہ رمضان کے آغاز سے قبل مقامی اسٹیل مل کا مالک غریب دیہاتیوں میں کپڑے اور دیگر اشیا تقسیم کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق اس موقع پر 10 سے 12ہزار افرادجمع تھے۔