کراچی شاہ فیصل تھانے میںنواز شریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

کراچی : سابق وزیراعظم اور تاحیات قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے خلاف پی ٹی آئی نے سندھ بھر کے تھانوں میں مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور پی ٹی آئی رہنما علیم عادل شیخ کی جانب سے نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ کراچی کے شاہ فیصل تھانے میں درج کرایا گیاہے۔پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیاہےکہ نواز شریف اور ان کا خاندان بغاوت اور غداری کا مرتکب ہوا ہے کیونکہ دو روز قبل ایک اخبار کو دیا گیا ان کا انٹرویو غداری کے زمرے میں آتا ہے۔علیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ن لیگ پر پابندی لگنی چاہیے کیونکہ مودی کی یاری میں نواز شریف ملک سے غداری پر اتر آئے ہیں، نواز شریف غدار وطن ہیں انہیں سر عام پھانسی دینی چاہیے۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ ایک دہشت گرد جماعت ہے، ان لوگوں نے عدلیہ پر حملہ کیا، فوج پر حملہ کیا اور اب ملک پر حملہ کر دیا ہے۔