شمالی کوریا کا ایٹمی مقامات بند کرنے سے پہلے دنیا کیلئے کھولنے کا اعلان

پیانگ یانگ:شمالی کوریا نے ایٹمی مقامات بند کرنے سے پہلے دنیا کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا۔دنیا کئی دہائیوں سے شمالی کوریا کی جنوبی کوریا اور امریکہ کو دی جانے والی سنگین دھمکیاں تو سنتی آئی ہے، لیکن اب جنوبی کوریا اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کی کشیدگی ختم ہونے کے بعد شمالی کوریاایسا اعلان کر دیا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔thehill.comکی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا جو اپنا ایٹمی پروگرام روکنے پر رضامند ہو چکا ہےنے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ایٹمی دھماکے کرنے والی جگہ کو بند کرنے سے قبل دنیا کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دے گا اور امریکا و جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک کے صحافیوں کو دعوت دے کر شمالی کوریا بلایا جائے گا تاکہ وہ اس جگہ کو بند ہوتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔