ثانیہ مرزا کی شعیب ملک کے ساتھ فائل فوٹو
ثانیہ مرزا کی شعیب ملک کے ساتھ فائل فوٹو

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

ریاض: قومی کرکٹر شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔عمرے کے دوران لی گئی تصویر شعیب ملک نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں ثانیہ مرزا سر پردوپٹہ اوڑھے نہایت خوش نظرآرہی ہیں۔  یہی تصویر ثانیہ مرزا کی والدہ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا امید سے ہیں۔ یہ خوشی کی خبر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک دونوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی دونوں کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا۔