اسٹریٹ چائلڈفٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست،ازبکستان فاتح

ماسکو:اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں ازبکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو پیلنٹی ککس پر5 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔ ماسکو کے لوکوموٹیو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اورازبکستان کی ٹیموں نے مقررہ وقت میں شاندار کھیل پیش کیا اور میچ میں ایک ایک گول کیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پیلنٹی ککس پر ہوا۔ پاکستان کی جانب سے 5 پنلٹی ککس پرگول کئے گئے جبکہ ازبکستان نے 6 گول کرکے فائنل اپنے نام کیا ۔ یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم نے انڈونیشیا کو سیمی فائنل میں پینلٹی ککس پر ہی 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔