سی ٹی ڈی کی کارروائی-4دہشت گرد گرفتار-اسلحہ برآمد

خانیوال: جنرل بس اسٹینڈ کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار، دہشت گردوں کے قبضہ سے چار ہینڈ گرنیڈ، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیے گئےہیں مبینہ دہشت گردوں میں غلام علی، احمد بلال، حسن امین اور طاہر شامل ہیں۔ مبینہ دہشت گرد خانیوال شہر میں حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔