حسن حسین نواز کو 3 سال قید کی سزا ہوگی-نجی ٹی وی کا دعویٰ

 

اسلام آباد :نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ احتساب عدالت میں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن نواز اورحسین نواز کو 3 سال قید کی سزا سنا کر مقدمات داخل دفتر کردیے جائیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیب کے قانون کے مطابق جب تک ملزمان پیش نہیں ہوتے ان کے خلاف شہادتیں ریکارڈ کا حصہ بنا کر ملزمان کو 3سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے اور مقدمات کوداخل دفتر کردیا جاتا ہے اور بعد میں ملزمان کے دوبارہ پیش ہونے پر مقدمات کااز سر نو ٹرائل کیا جا سکتا ہے، چونکہ نیب کے ریفرنسز میں نواز شریف کے صاحبزادے احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور بد ستور اشتہاری ہیں اس لئے ان کے خاندان کے دیگر ارکان کے مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت کی جانب سے حسن نواز اور حسین نواز کو 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔