گولہ باری اتحادی فوج کی چوکی پر کی گئی، شہری علاقے پر گولہ باری کے سعودی الزام کو مسترد کرتے ہیں، حوثی باغی
گولہ باری اتحادی فوج کی چوکی پر کی گئی، شہری علاقے پر گولہ باری کے سعودی الزام کو مسترد کرتے ہیں، حوثی باغی

نندی پور پاور پلانٹ سے ملحقہ جنگل میں آگ لگ گئی

 

گوجرانوالہ:نندی پور پاور پلانٹ سے ملحقہ جنگل میں آگ لگ گئی،جس کے باعث پاور پلانٹ کو نقصان پہنچنے کاخدشہ پیدا ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نندی پور پاور پلانٹ سے ملحقہ جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نےوسیع علاقے کولپیٹ میں لے لیا ہے، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کوبجھانے کی کوششیں جاری ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے،جنگل میں تنگ راستوں کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر آگ پر قابو نہ پایا جاسکا تو نندی پور پاورپلانٹ کوبھی نقصان پہنچنے کاؒخدشہ ہے ۔