ایون فیلڈ ریفرنس :نواز ، مریم اورکیپٹن صفدر آج بیان ریکارڈ کروائیں گے

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے۔16مئی کو ہونے والی گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے بیانات جمعہ (18 مئی) کو ریکارڈ کرنےکا فیصلہ سنایا تھا اور تینوں ملزمان کو سوالنامے دے دیئے گئے تھے۔یاد رہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کے گواہ تھے اور وہ اپنا بیان قلمبند کروا چکے ہیں۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں وکیل صفائی خواجہ حارث کی جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء پر جرح جاری ہے، جس کی آئندہ سماعت 21 مئی کو ہوگی۔