اب سب کا حساب ہوگا اور ہم سب کو حساب دینا ہوگا، نواز شریف

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے کمرے میں سابق وزیراعظم نواز شریف معمول کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہیں تاہم آج کی سماعت کے موقع پر ایسا نہیں ہوا۔ سماعت کے بعد روانگی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب نے کہا ہے میاں صاحب کو 30 سال کا حساب دینا ہوگا جس پر نواز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب سب کا حساب ہو گا، ہم سب کو حساب دینا ہو گا۔سابق وزیراعظم احتساب عدالت کے باہر بھی صحافیوں سے اکثر طویل گفتگو کرتے ہیں لیکن آج وہ بات چیت کیے بغیر روانہ ہوگئے۔