آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: ملزم کے غیر ملکی بینک اکاؤنٹس ملنے کا نیب دعویٰ

 

لاہور: آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں نیب لاہور نے دعوی کیا ہے کہ ملزم احد چیمہ کے کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی، ملزم احد چیمہ، شاہدشفیق و دیگر احتساب عدالت پیش ہوئے۔ نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم احد چیمہ نے غیر قانونی طور پر اربوں روپے کی اراضی خریدی۔ ملزم کے کئی غیرملکی بینک اکاؤنٹس بھی مل گئے ہیں۔