بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ: 3 بچوں سمیت 4 شہید

راولپنڈی: بھارتی فوج کا جنگی جنون جاری، ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 شہری شہیدجبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں پاکستان رینجرز نے بھرپور کارروائی کی جس میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارت کی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید ہوگئے، جن میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں اور 10 افراد زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید ہوگئے۔ بھارتی اشتعال انگیزی سے شہید ہونے والوں میں 3 بچے اور خاتون شامل ہیں جبکہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 10 افراد بھی زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا اور اس سے بھارتی پوسٹوں میں آگ لگ گئی۔ تاہم سیالکوٹ سیکٹر پر فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔