نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔اعجاز چوہدری

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اب بھی اپنے بیان پر قائم ہیں اور یہی نہیں انہو ں نے نوازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے بیان کو بھی مستردکردیا ہے،نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جائے ۔ انہو ں نے کہاکہ ن لیگ کے رہنما نواز شریف کی مذمت نہیں کررہے،انہیں سابق وزیراعظم کے بیان کی مذمت کرنی چاہیے،یہی نہیں میاں صاحب کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ بھی چلا یا جائے۔