چین کے معذور کوہ پیما نے40 سال کے بعد ایورسٹ سر کر لیا

اسلام آباد:چین کے ایک معزور کوہ پیما نے40 سال کے بعد ایورسٹ سر کر لیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق زی نے جب 1975 میں ایورسٹ سر کرنے کی کوشش کی تھی تو8 ہزار میٹر کی بلندی پر انھیں اور ان کے3 ساتھیوں کو ایک خطرناک برفانی طوفان کا سامنا کرنا پڑا۔طوفان کی شدت اور اپنے بیمار ساتھی کی حالت دیکھتے ہوئے انھوں نے ان کو اپنا بستر تو دے دیا لیکن انھیں اس کے نتیجے میں لمفوما ہوگیا۔ جس کے بعد 1996 میں ان کی دونوں ٹانگیں آپریشن کر کے کاٹ دی گئیں۔رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ ماونٹ ایورسٹ کو سر کرنا ان کا خواب تھا اور مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ یہ میرے لیے ایک ذاتی چیلنج ہے۔