ترکی کااسلامی ممالک سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کا مطالبہ

انقرہ:امریکہ کی طرف سے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیے جانے کے بعد سے فلسطینی سراپا احتجاج ہیں اور غاصب اسرائیلی فوج ان پر بارود کی بوچھاڑ کر رہی ہے۔ ایسے میں اسلامی دنیا سے ایک ہی توانا آواز اٹھ رہی ہے جو ترک صدر رجب طیب اردگان کی ہے جنہوں نے اسرائیلی سفیر کو بھی ملک بدر کر دیا ہے۔ اب ترکی نے اسلامی ممالک سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے تاکہ فلسطینیوں کو ان کا حق دلوایا جا سکے۔