آسٹریلوی اہلکار کو ہلاک کرنے والےمجرم کے معاون کو 17 سال کی سزا

سڈنی:آسٹریلوی عدالت نےدہشت گردی میں معاونت کرنے کے جرم میں ایک شخص کو 17سال قید کی سزا سنادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو ساتھ ویلز کی سپریم کورٹ کے جج پیٹر جونسن نے کہا کہ طلال علم الدین کو دہشت گردی میں استعمال ہونے والا ایک ہتھیار فراہم کرنے اور رکھنے کے جرم میں یہ سزا سنائی گئی ہے۔واضح رہے کہ 2015 میں ایک15 سالہ لڑکے نے کرٹس چینگ نامی ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا اور اس لڑکے کو علم الدین نے یہ پستول فراہم کی تھی۔