فرانسیسی کمپنی ’’ ٹوٹل ‘‘ کاایران میں اپنا کاروبار بند کرنے کااعلان

پیرس: فرانس کی بڑ ی توانائی فرم’’ ٹوٹل ‘‘ نے بھی ایران میں اپنا کاروبار بند کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے اورکہاہے کہ وہ اس معاملے میں دوسری یورپی کمپنیوں کا ساتھ دے گی ۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو ایران کے ساتھ جولائی 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کو خیرباد کہنے کا ا علان کردیا تھا اور ایران پر دوبارہ پابندیاں عا ئد کردی تھیں،اس کے بعد سے امریکا کے یورپی اتحاد ی ایران سے جوہری سمجھوتا بچانے کے لیے گومگو کی کیفیت سے دوچار ہیں۔فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں نے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین کو ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والی یورپی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں سے بچانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔