ٹیکساس فائرنگ: سبیکا اسکالر شپ کے تحت امریکا پڑھنے گئی تھی: والد

ٹیکساس:سبیکا شیخ کے والد نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی نہیں ہونی چاہئے۔ ایسے دہشت گردی کے حملے کہیں بھی ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سبیکا 21 اگست 2017 کو اسکالر شپ پروگرام کے تحت امریکا پڑھنے گئی تھی۔ اور 9 جون کو اسے وطن واپس آنا تھا۔ سبیکا 3 بیٹیوں میں سب سے بڑی بیٹی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں اس واقعے کی اطلاع گزشتہ روز افطار کے بعد ملی تھی۔ سبیکا کے بھائی کا کہنا ہے کہ سبیکا کے پاکستان آنے کی بھرپور تیاریاں کر رکھی تھیں۔ اس کی ہر چیز یادگار ہے۔