کشمیر اور فلسطین پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق عمل کیا جائے۔ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی قوانین کی پاسداری پر بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئےاقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ سلامتی کونسل کی من پسند قرار دادوں پر عمل کا سلسلہ بند کیا جانا چاہیے۔انہوںنے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر اور فلسطین پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق عمل کیا جائے۔ملیحہ لودھی کا مزید کہنا ہے کہ قانونی طور پر پابند ہونے کے باوجود قرار دادوں پر عمل نہ ہونا اخلاقی ذمے داریوں پر سمجھوتا ہے،اقوام متحدہ کو زیادہ جمہوری، نمائندہ، شفاف اور مؤثر ہونا چاہیے۔