نقیب اللہ قتل کیس: راؤ انوار کوعدالت پہنچا دیا گیا

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت جاری ہے۔ نقیب اللہ کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو عدالت پہنچا دیا گیا۔ پولیس اہلکار راؤ انوار کی بکتر بند گاڑی کو گھیر کر کھڑے ہیں، راؤ انوار اور دیگرملزمان کو کچھ دیر کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سماعت میں راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان کو پیش کیا جائے گا۔