نواز شریف نے بہت نامناسب بیان دیا ہے: شرجیل میمن

 

کراچی: سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سیاست ہوتی رہتی ہے لیکن ملکی سلامتی کو داو پر نہیں لگایا جاتا، نواز شریف نے بہت نامناسب بیان دیا ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ نواز شریف کے بیان سے دنیا میں پاکستان کی تذلیل ہورہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ درخواست ضمانت مسترد ہونے پر کیا کہہ سکتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں دو قانون موجود ہیں، جو ٹرائل کورٹ میں مقدمات کا سامنا کر رہا ہو اسے ضمانت کی ضرورت نہیں، درخواست ہے اس قانون کو ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی ہونا چاہئے۔