لاہور میں دہشت گردی کا خطرہ، حساس اداروں کا مراسلہ جاری

حساس اداروں نے لاہور میں دہشت گردی کے خطرے کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔حساس اداروں کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان فضل اللہ گروپ نے شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے اور ایک خودکش بمبار بھی لاہور میں داخل ہوچکا ہے، دہشت گرد حساس عمارتوں، غیرملکی باشندوں اور سرکاری افسران کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ مراسلے میجں متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کسی بھی خطرے کے پیشِ نظر سیکیورٹی سخت کریں۔