عمران خان نے صرف بے بنیاد الزامات لگائے اور جھوٹ کی سیاست کی۔شہباز

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی صدارت میں پارٹی اجلاس ہوا جس میں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے اراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیے لیکن جن لوگوں اور افسروں نے اچھا کام کیا ہے انہیں شاباشی ملنی چاہیے کیوں کہ اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں ہوگی تو بددلی پھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صرف بے بنیاد الزامات لگائے اور جھوٹ کی سیاست کی جب کہ ہم نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں قوم کے 75 ارب روپے بچائے ہیں۔