کوئٹہ میں جے یو آئی کوئٹہ کے سرپرستِ اعلیٰ کو قتل کردیا گیا

 

کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نےجمیعت العلمائے اسلام (فضل الرحمان گروپ)کے ایک مقامی رہنما کو قتل کردیا۔جے یو آئی کے رہنما مولانا حبیب اللہ مینگل کو سریاب کے علاقے میں عارف گلی کے قریب نامعلوم افراد نے سنیچر کے روز نشانہ بنایا۔ وہ اس علاقے میں واقع مسجد بلال کے امام تھے۔ پولیس کےمطابق نماز ظہر پڑھانے کے بعد مولانا حبیب اللہ پیدل اپنے گھر کی جانب جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نےان پرفائرنگ کردی۔حملے میں مولانا حبیب اللہ مینگل شدید زخمی ہوئے اوراسپتال پہنچنے سے پہلے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔مولانا حبیب اللہ جے یو آئی کے مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔