ٹیکساس فائرنگ سے جاں بحق پاکستانی طالبہ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

پاکستانی قونصل جنرل عائشہ کا کہنا ہے کہ سبیکا کی میت ہیوسٹن کی حمزہ مسجد کے سرد خانے میں رکھوادی گئی ہے اور آج ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی جبکہ آج شام یا پیر تک میت وطن پہنچ جائے گی۔واضح رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 9 طالب علموں اور ایک استاد سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے۔جاں بحق ہونے والوں میں پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ بھی شامل ہے، کراچی کی رہائشی 17 سالہ سبیکا اسکالر شپ پروگرام کے تحت امریکا پڑھنےگئی تھی۔