حکومت کے 5سال میں ایک کروڑنئی نوکریاں پیداکریں گے۔اسد عمر

اسلام آباد:سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے پی ٹی آئی کی حکومت کی 100دن کی ترجیحات کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتےہوئے کہاکہ ہماری حکومت پہلے 100دن میں ہائوسنگ سکیم کے تحت 50 لاکھ گھربنائے جائیں گے،چار نئے سیاحتی مقامات کا اعلان کریں گے، ہائوسنگ اورٹورازم کوفروغ دینے سے روزگارکے مواقع پیداہوں گے۔پی ٹی آئی حکومت کے5سال میں ایک کروڑنئی نوکریاں پیداکریں گی۔اس کے علاوہ معیشت میں ہمارے دو بڑے اہداف ہیں۔ہماری حکومت میں ٹیکس کاجائزحصہ نہ دینےوالوں کوٹیکس نیٹ میں لائیں گے،ٹیکس کا بوجھ کم کریں گےکیوں کہ اس وقت ہم قرض کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں ،جب یہ حکومت آئی تو400ارب کا خسارہ تھا جو بڑھتے بڑھتے 1100ارب ہو گیاہے۔اسد عمرکا مزید کہنا تھا کہ ہمار ا تاجر دنیا میں کسی سے کم نہیں ،400ارب روپے پاکستانی تاجروں کا ایف بی ار نے روک رکھا ہے اس ادار ے میں ریفامز لائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے آتے ہی ایک باصلاحیت چیئرمین ایف بی آر لایاجائےگا۔