دہشتگردی پوری دنیاکے امن کیلئے خطرہ ہے،ہمیں مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔فاروق ستار

کراچی :ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے امریکا میں قتل ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی پوری دنیاکے امن واستحکام کیلئے خطرہ ہے،ہمیں مل کردہشت گردی کامقابلہ کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ ٹیکساس میں دہشت گردی واقعے میں سبیکاجاں بحق ہوئی جو کہ ایک دکھ والی بات ہے،پوری قوم غمزدہ ہے،اللہ تعالیٰ اس کے اہلخانہ کوصبردے۔اس کے علاوہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم بھی سبیکا کے گھر پہنچے اور سبیکا کے والد سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔