پاک فضائیہ اور پنجاب حکومت کے درمیان اسپتال کی تعمیر کیلئے معاہدہ

لاہور: پاک فضائیہ اور پنجاب حکومت کے درمیان تحصیل اسپتال کی تعمیر کیلئے مفاہتی یاداشت پر دستخط،فورٹ منرو تحصیل اسپتال کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نےکیے۔اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ نے بتایا کہ فورٹ منرو تحصیل اسپتال کا یہ بہترین قدم ایئرفورس پر اعتماد کا اظہار ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان میں صحت کے مسائل کے حل کے لیے اسپتال اچھی کاوش ہو گی ،ایئرچیف مارشل مجاہد خان نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے ،جبکہ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پاک فضائیہ سے مشترکہ تعاون جاری رہتا ہے اور پاک فضائیہ کے تعاون سے فورٹ منرو میں پراجیکٹ سنگ میل ہےجبکہ 2010 کے سیلاب میں پاک فضائیہ نے بھرپور تعاون اور مدد کی تھی۔