ترکی نے ایران کو اسرائیلی برقی آلات فروخت کیے۔اسرائیلی اخبار

مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیل کے مطابق ترکی نے ایران کو اسرائیلی ساختہ برقی آلات فروخت کیے ہیں ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ اس امر کی تحقیقات کررہی ہے کہ آیا ترکی نے سلامتی کونسل کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کو برقی آلات بھیجے تھے ،اسرائیلی اخبارات نے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ نے اسرائیل کو مزید معلومات فراہم کرنے کا کہا ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی 2017 میں متحدہ عرب امارات نے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیلی کمپنی سیلیم پاور کیپسٹرز کے تیار کردہ برقی کیپسٹروں کی ایک کھیپ پکڑی تھی اور یہ برقی آلات ترکی کی ایک کمپنی کو فروخت کیے گئے تھے۔