سیکیورٹی ہیلی کاپٹرز روزانہ مکہ اور مدینہ کے 4 چکر لگائیں گے

مکہ مکرمہ:سعودی سکیورٹی فورسز کے ہیلی کاپٹر رمضان المبارک کے دوران روزانہ مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی فضاؤں کے 4 چکر لگائیں گے۔سعودی اخبار کے مطابق امن عامہ کے انچارج جنرل سعد القحطانی اور گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی ملاقات کے دوران اس بات کا فیصلہ کیا گیا سیکیورٹی فورسز کے ہیلی کاپٹر رمضان المبارک کے دوران روزانہ مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی فضاؤں کے 4 چکر لگائیں گے۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کے مزکورہ ہیلی کاپٹرہر 2گھنٹے بعد پرواز بھراکریں گے جس کا یومیہ تناسب 480منٹ بنے گا۔