قاسم سلیمانی کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل کیا گیا، عراقی عدالت
قاسم سلیمانی کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل کیا گیا، عراقی عدالت

شمالی کوریا کیخلاف لیبیا ماڈل پر عمل نہیں کیا جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی قومی سلامتی کے مشیر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے لیبیا ماڈل پر عمل نہیں کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے بولٹن کی موجودگی میں کہاکہ ہم شمالی کوریا پر لیبیا ماڈل کا اطلاق کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔انھوں نے کہا کہ اگر آپ جنوبی کوریا کو دیکھیں تو یہ صنعت کے معاملے میں جنوبی کوریائی ماڈل ہو گا۔ اس نئے ماڈل میں کم جونگ ان ہی کو شمالی کوریا کا سربراہ دیکھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ تجویز جان بولٹن نے دی تھی جس سے شمالی کوریا نے برہم ہو کر اگلے ماہ صدر ٹرمپ کے ساتھ کم جونگ ان کی ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی تھی۔